Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا رمضان ٹورنامنٹ: ٹیلنٹ کی تلاش اور مقامی افراد کو با اختیار بنانے کا مرکز

یہ ایونٹ کمیونٹی کے ایک مؤثر پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر گیا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
العلا رمضان فٹبال ٹورنامنٹ 2026، جس  کا انتظام السخیرات سٹیڈیم العلا نے کیا ہے، کھیلوں کے مقابلے کے ایک ایونٹ سے کہیں آگے بڑھ کر کمیونٹی کے ایک مؤثر پلیٹ فارم کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہے جہاں اب توجہ ٹیلنٹ تلاش کرنے اور مقامی افراد کو بااختیار بنانے کے علاوہ رمضان میں اُن کی شرکت میں اضافے پر مرکوز ہوگئی ہے۔
اپنے افتتاح سے اب تک، فٹبال کا یہ ٹورنامنٹ طرح طرح کے مشاغل کو سامنے لاتا رہا ہے جس کی وجہ سے ایک انٹرایکٹیو ماحول نے، کھیل کو کمیونیٹی کے ساتھ باہم جوڑ دیا ہے۔
اس سٹیڈیم میں اُن فیملیوں کے لیے مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں جن کے افراد گھریلو صنعتوں میں کام کرتے ہیں اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک ہیں۔
اس طرح وہ لوگ اپنی پرڈکٹس کو دیگر افراد کے سامنے نمائش کے انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔

اس برس العلا کی فٹبال چیمپیئن شپ نے ایسا مخصوص انداز کا ماحول پیدا کر دیا ہے کہ چھوٹا کاربار کرنے والے اور گھریلو صنعتوں سے منسلک افراد اس سے بالخصوص فائدہ اٹھا سکیں۔ اس طرح کا طرزِ عمل مقامی کمیونٹی میں سماجی یکجہتی اور تعاون کی فضا کو ظاہر کرتا ہے۔
اس ٹورنامنٹ کے گزشتہ برسوں میں ہونے والے مقابلے، مختلف کھلیوں کے لیے کئی طرح کے ٹیلینٹ اور صلاحیت سے بھرپور کئی افراد کو منظرِ عام پر لا چکے ہیں۔
منتظمین نے نوجوان ایتھلیٹس کو اوپر کی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے لیے تیار کرنے کی خاطر، تربیت، کوالیفیکیشن اور ہمت افزائی کے کئی طریقے اپنائے ہیں جس سے نوجوانوں میں تیاری اور مقابلوں میں شرکت کی لگن بڑھی ہے۔

اس طرح کے انیشیٹیو، کھیلوں کے ایک جامع ایکوسسٹم کا حصہ ہیں جس کی قیادت العلا کا رائل کمیشن اپنے سپورٹس کے شعبے کی نمائندگی کے ذریعے کر رہا ہے۔
ان کوششوں میں انفراسٹرکچر کی تعمیر اور مقامی اور بین الاقوامی سرگرمیوں کو منظم کرنا شامل ہے تاکہ سپورٹس میں ہر سطح پر لوگ شرکت کریں، ان کی زندگی کی کوالٹی بہتر ہو اور وہ العلا کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔

 

شیئر: