Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سردی کی لہر، کن علاقوں میں درجہ حرارت کم رہے گا؟

رپورٹ کے مطابق صبح سویرے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ ’مملکت کے مختلف علاقوں میں منگل 3 مارچ سے شروع ہونے والی سردی کی لہر رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی۔‘
اخبار 24 کے مطابق بیان میں کہا گیا ’تبوک، الجوف، شمالی حدود اور حائل ریجنز میں درجہ حرارت 2 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔‘
 بیان میں کہا گیا ’رات کے آخری پہر اور صبح سویرے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
دیگر شہروں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ’ ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری تک رہے گا۔‘
موسمیات کے قومی مرکز نے شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیرملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ مرکز کے آفیشل پیجز سے موسم کا حال معلوم کریں تاکہ باخبر رہیں۔
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے ممکت کے کئی علاقوں مں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
نجران، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاص، الشرقیہ ریجن اور تبوک میں تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا’ الجوف، قصیم اور حائل ریجنوں میں بھی بارش، ژالہ باری اور تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔‘

 

شیئر: