Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا روسی اور مصری وزرائے خارجہ سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر بات کی گئی ( فوٹو: ایجنسیز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعطی اور روسی وزیرخارجہ سرگئی لارروف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  رابطے میں حالیہ علاقائی صورتحال، خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل شہزادہ فیصل بن فرحان کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا ایک مکتوب موصول ہوا جو دوطرفہ تعلقات، تمام شعبوں میں تعاون اور انہیں مضبوط بنانے سے متعلق ہے۔
ا سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے پیر کو ریاض میں وزات کے ہیڈ کوارٹر میں مملکت میں روسی سفیر سرگئی کوزلوف نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔

 

شیئر: