’فوڈ سکیورٹی‘ مملکت میں رمضان کے دوران ڈیری مصنوعات وافر مقدار میں دستیاب
مملکت میں دودھ کی یومیہ پیداوار 2.7 ملین لٹرسے زیادہ ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ مملکت میں ڈیری مصنوعات وافر مقدار میں دستیاب ہیںِ۔ دودھ کی یومیہ پیداوار 2.7 ملین لٹرسے زیادہ ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ماہ رمضان کے دوران وزارت نے ’خیرارضنا‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فوڈ سکیورٹی اور ڈیری مصنوعات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے ’رمضان المبارک کے دوران ڈیری مصنوعات کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔ وزارت کی کوشش ہے کہ مارکیٹ میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔‘
بیان میں کہا گیا ’مملکت میں تیار ہونے والی ڈیری مصنوعات اعلی معیار ہیں جن میں تازہ و خالص دودھ، دہی، لسی، مکھن اور مختلف اقسام کے پینر وغیرہ شامل ہیں جو رمضان میں خوراک کا بنیادی جزو ہیں۔
وزارت نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ رمضان المبارک میں قومی ڈیری مصنوعات استعمال کریں جو غذائیت سے بھرپور اور اعلی معیار کی ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب دودھ اور ڈیری مصنوعات میں خود کفیل ہے۔131 فیصد خود کفالت حاصل کرلی۔
