Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 70 افراد گرفتار، مقدمہ درج

قصیم ریجن کے شادی ہال میں تقریب منعقد کی جارہی تھی( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے والے 70 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ریجن پولیس ترجمان کرنل بدر السحیبانی کا کہنا تھا کہ قصیم ریجن کی الرس کمشنری میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شادی ہال میں تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں مقررہ تعداد سے اضافی افراد شریک ہیں۔ 
کرنل السحیبانی کے مطابق پولیس ٹیمیں تقریب گاہ پہنچیں جہاں مقررہ حد سے زیادہ افراد تقریب میں شریک تھے جس کی وجہ سے کورونا ضوابط کے اہم اصول سماجی فاصلے پر کسی طرح عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ 
تقریب کے میزبان اور شرکا کو حراست میں لے کر ان کے حلاف سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کردیا گیا۔ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے اجتماعی تقریبات کے لیے شرکا کی انتہائی حد 20 مقرر کی گئی ہے اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر انفرادی جبکہ میزبان پرتین گنا زیادہ جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ 
 

شیئر: