Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی ہال میں جمع ہونے والے 40 شہریوں کو جرمانہ

’اجتماع کے لیے بلانے والوں کے علاوہ  شادی ہال انتظامیہ اور شرکا کو بھی جرمانہ کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
قصیم پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی ہال میں جمع ہونے والے 40 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق قصیم ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ ’البدائع کمشنری میں واقع شادی ہال میں مذکورہ افراد جمع ہوئے تھے‘۔
’کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعداد کا ایک جگہ پر اکٹھا ہونا، معاشرتی فاصلے اور ماسک کا اہتمام نہ کرنے پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اجتماع کے لیے بلانے والوں کے علاوہ  شادی ہال انتظامیہ کو طے شدہ جرمانے ہوں گے جبکہ شرکا میں سے ہر ایک کو بھی مقررہ جرمانہ کیا جائے گا‘۔

شیئر: