Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس اوپیزکی خلاف ورزیاں، دسیوں دکانیں سیل

سیل کی جانے والی دکانوں میں صارفین کا درجہ حرارت چیک نہیں کیاجاتا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
 جدہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں نے کورونا ایس او پیز کی 83 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے کے بعد  64 تجارتی مراکز سیل کردیے-
خلاف ورزیوں میں سماجی فاصلے کی پابندی ،ماسک کے استعمال میں لاپروائی اورگاہکوں کا درجہ حرارت چیک کرنے میں اکتاہٹ کا مظاہرہ کیا جارہا تھا- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کی  19 ذیلی بلدیاتی کونسلوں اور15 بڑی بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے 4040 تفتیشی دورے کیے-

 مشرقی ریجن میں ٹیموں نے1 ہزار 6سو سے زائد تفتیشی دورے کیے(فوٹو، ایس پی اے)

دوسری جانب مشرقی ریجن میں  میونسپلٹی کی ٹیموں نے 1621 تفتیشی دورے کرکے  کورونا ایس او پیز کی 90 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آنے پر 6 تجارتی ادارے سیل کردیے-  
میونسپلٹی کو 940 شکایاتی مرکز کے ذریعے خلاف ورزیوں کی سات رپورٹیں ملی تھیں- 
 میونسپلٹی کی جانب سے انتباہ  دیا ہے کہ آئندہ  بھی کورونا ایس او پیز کی پابندی کی بابت اطمینان حاصل کرنے کے لیے تفتیشی دورے جاری رکھے جائیں گے-

شیئر: