Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سولر اور ونڈ انرجی سے چلنے والے پہلے ڈی سیلیشن پلانٹ کا افتتاح

سالانہ 330 ملی لٹر کی 20 لاکھ بوتلیں تیار ہوں گی۔(فوٹو ایس پی اے)
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی نے سولر اور ونڈ انرجی سے چلنے والے پہلے ڈی سیلیشن پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کاربن کے اخراج کو کنٹرول کرنے والی پالیسی پر عمل  پیرا ہے۔ سعودی وژن 2030 کے مطابق سعودی عرب میں منفرد سیاحت کو متعارف کرانے کے لیے قدرتی ماحول کے تحفظ میں معاون ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے۔ 

پروجیکٹ سپیشلسٹ کمپنی ’سورس گلوبل‘ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ترجمان احمد درویش نے بتایا کہ ڈی سیلیشن پلانٹ سپیشلسٹ کمپنی ’سورس گلوبل‘ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
احمد درویش نے بتایا کہ سولر اور ونڈ انرجی کے ذریعے ڈی سیلیشن پلانٹ کو چلایا جا رہا ہے۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے۔ سالانہ 330 ملی لٹر کی بوتلیں 20 لاکھ بوتلیں تیار کرے گا۔
ابتدائی مرحلے میں اس کی سالانہ پیداوار 3 لاکھ بوتلوں کی ہوگی۔ شیشے کی بوتلیں دوبارہ استعمال کی جاسکیں گی۔

 اس پروجیکٹ میں اہم کردار سعودی نوجوانوں کا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

احمد درویش نے مزید کہا کہ پانی جمع کرنے اور بھرنے کے طریقہ کار کی بدولت کاربن کی آلودگی سے بچا جاسکے گا اور پلاسٹک کی ایسی بوتلوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے گا جن کی ری سائیکلنگ ممکن نہیں ہوگی۔ 
 اس پروجیکٹ میں اہم کردار سعودی نوجوانوں کا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ کم از کم دس فیصد سعودیوں کو برسرروزگار رہتے ہوئے ٹریننگ دی جائے گی۔ 

شیئر: