Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چالیس فیصد افراد نے ویکسین کی ایک خوراک لگوالی

 پورے ملک میں ویکسین سینٹر کھولے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی حکام نے کہا ہے کہ چالیس فیصد آبادی نے کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک حاصل کرلی ہے۔
سعودی صحت حکام  پورے ملک میں ویکسین سینٹر کھولے ہوئے ہیں اور وبا پر قابو پانے اور ملک میں معمولات زندگی بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔ 
العربیہ اور سبق کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ 60 برس یا اس سے زیادہ عمر کے سب لوگوں کے لیے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک مہیا ہے۔ ملک کے ہر علاقے میں اس کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دیگر زمروں کے افراد کو بھی دی جارہی ہے۔  
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایکٹیو کینسر کے مریضوں، ڈائیلسس کے  مریضوں اور اعضا کی پیوند کاری کرانے والوں کو سپیشلسٹ سینٹرز میں دوسری خوراک ترجیحی بنیادوں پر دی جارہی ہے- 
اخبار 24 کے مطابق معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا کہ اتوار تک کے ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب میں ہر سو افراد میں سے چالیس افراد کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔ 
 کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 39 لاکھ 79 ہزار 173 خوراکیں دی گئی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 78 ہزار سے زیادہ خوراکی دی گئی۔

شیئر: