Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین سے کن افراد کو استثنی، وزارت صحت کا جواب

ویکسین وائرس کے حوالے سے افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’جو لوگ کورونا ویکسینوں کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں وہ پورے معاشرے کی صحت و  سلامتی کو داؤ پر لگا رہے ہیں‘۔
 ترجمان نے اطمینان دلایا کہ’ ویکسین وائرس سے تحفظ کے لیے ضروری، فعال اور موثر ہے۔ افواہوں میں کوئی سچائی نہیں‘۔
سبق ویب کے مطابق اتوار کو پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ’ کورونا وائرس سے متاثر ہونا خطرناک ہے بعض لوگوں کا یہ دعوی کہ اس سے کچھ نہی ہوتا بالکل غلط ہے۔ ویکسین کے بارے میں من گھڑت باتیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہا جائے‘۔
 اس سوال پر کہ کیا وزارت صحت متعدد امراض میں مبتلا افراد اور مختلف عمر کے لوگوں کو ویکسین سے مستثنی کیا ہے۔
ڈاکٹر العبد العالی نے کہا کہ ’ماہرین صحت ایسے لوگوں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک سے استثنی دیے ہوئے ہیں جو پہلی خوراک لینے کے بعد اس سے انتہا درجے متاثر ہوئے ہوں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ویکسین سے غیرمعمولی الرجی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’اسی طرح وہ لوگ بھی کورونا ویکسین سے مستثنی ہیں جن کا رجسٹرڈ میڈیکل ریکارڈ اس بات کا ہے کہ انہیں کووڈ ویکسین کے تشکیل میں شامل کسی ایک عنصر سے زبردست الرجی ہے‘۔
 ترجمان نے بتایا کہ ’بعض عمر کے لوگوں کو ابھی تک کورونا ویکسین سے مستثنی رکھا گیا ہے۔ متعلقہ حکام  مستثنی زمروں میں شامل افراد کے حوالے سے ایپلی کیشنز میں اپ ڈیٹ کررہے ہیں‘۔ 

 

شیئر: