Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سترہ برس کی لڑکیاں عارضی ڈرائیونگ لائسنس کیسے حاصل کریں؟

عارضی ڈرائیونگ اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہوگا۔(فوٹو سیدتی)
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ 17 برس کی لڑکیاں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں‘۔ 
عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ ٹریفک کے عہدیدار نے کہا کہ ’جو سترہ برس کی لڑکیاں عارضی ڈرائیونگ لائسنس جاری کراسکتی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک کے عہدیدار نے بتایا کہ ’عارضی ڈرائیونگ لائسنس جاری  کرانےکے لیے انہیں 6 پاسپورٹ سائز فوٹو جمع کرانا ہوں گے، طبی معائنہ کرانا ہوگا اور عارضی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے ڈرائیونگ سکول میں درخواست دینا ہوگی‘۔
’عارضی ڈرائیونگ اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہوگا۔ اٹھارہ برس کی عمر میں اس کی جگہ باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا جائے گا اور اس کی میعاد پانچ سال سے دس سال تک ہوگی‘۔ 

شیئر: