Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ ڈرائیونگ کے لیے محکمہ ٹریفک کے 9 مشورے 

سب سے اہم رفتار کی انتہائی حد کی پابندی ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے  محفوظ ڈرائیونگ کے لیے 9 مشورے جاری کیے ہیں۔ ان میں سب سے اہم رفتار کی انتہائی حد کی پابندی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ضروری ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران تیزی نہ دکھائیں اور راستے کے بدلتے حالات کا لحاظ رکھیں۔
ڈرائیور کےلیے ضروری ہے کہ وہ  اپنی اور آگے چلنے والی گاڑی کے درمیان معقول فاصلہ برقرار رکھیں۔ 
دوران ڈرائیونگ توجہ اسی جانب توجہ مرکوز رکھیں اور ذہن کو راستے سے ادھر ادھر نہ بھکٹنے دیں۔
 شاہراہ پرلین بدلتے وقت اشارہ دیں۔ جسے پہلے آگے بڑھنے کا حق ہو اسے اس کا حق دیا جائے۔ 
خراب موسمی حالات میں انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے جبکہ ہمیشہ حفاظتی بیلٹ کی پابندی کی جائے۔ 
 محکمہ ٹریفک کا یہ بھی کہنا ہے سڑک پر اچانک پیش آنے والی تبدیلیوں پر انتباہی اشارہ دیا جائے۔ 

شیئر: