Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے امریکی ایلچی کی ملاقات

افریقہ میں امن و استحکام کے سلسلے میں سعودی کاوشوں کا جائزہ لیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض دفترخارجہ میں امریکی ایلچی برائے قرن افریقہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے قرن افریقہ کے علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ براعظم افریقہ میں امن و استحکام کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے براعظم افریقہ میں ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے مسلسل کاوشوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے افریقی ممالک سامی الصالح  بھی موجود تھے۔ 
قبل ازیں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے بھی امریکی ایلچی برائے قرن افریقہ جیفری فلتمان نے ملاقات کی۔ 
اس موقع پر دونوں دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جبکہ سعودی عرب اور امریکہ کی باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا۔ 

شیئر: