Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے برطانوی وزیر کی ملاقات

مختلف شعبوں میں سٹراٹیجک شراکت کے طریقوں کا جائزہ لیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ریاض کے دفتر خارجہ میں برطانوی وزیر مملکت برائے امور تجارت و توانائی و صنعتی حکمت عملی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے اس موقع پر سعودی عرب اور برطانیہ دوست ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں سٹراٹیجک شراکت کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ 

سعودی سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور بھی موجود تھے۔(فوٹو ایس پی اے) 

دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے امور میں یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایسے تمام امور جو دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے حامل ہوں ان میں یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت پر بات چیت ہوئی۔ 
دونوں وزرا نے سعودی وژن 2030 کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئے اہم منصوبوں اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ منصوبے ملکی اور بین الاقوامی ترقی پر اثر انداز ہوں گے۔ 
اس موقع پر سعودی سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثقفی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: