Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیز ہواؤں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ اُلٹ دیا

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ’الٹنے والا طیارہ نجی فلائنگ کلب کی ملکیت ہے‘ (فوٹو: ایئرپورٹ حکام)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تیز ہواؤں نے وہاں کھڑا فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ الٹ دیا۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق ’بدھ دو جون کی شام کے بعد چلنے والی تیز ہواؤں کے بعد طیارہ الٹنے سے اس کے پروں کو نقصان پہنچا ہے۔‘
تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے بعد ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے اور عمارت میں دروازوں، کھڑکیوں کی توڑپھوڑ کی رپورٹس بھی سامنے آئیں تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ’طیارہ نجی فلائنگ کلب کی ملکیت ہے اور شدید طوفان کے باعث اسے نقصان پہنچا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’نجی فلائنگ کمپنیاں اپنے طیاروں کی حفاظت کی خود ذمہ دار ہوتی ہیں اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔‘
طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کے دوران تربیتی طیارے کے الٹنے کے واقعے کو سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر بہت سے افراد نے قابل حیرت جانا تو وہ اس کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے۔

خیال رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ خاصی دیر جاری رہا.

شیئر: