Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ

او اے جی کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں مشرق وسطی کے چار ہوائی اڈے سب سے مصروف رہے (فوٹو: فری پک)
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مئی میں دنیا کا مصروف ترین بین الاقومی ائیر پورٹ قرار دیا گیا ہے۔
ایوی ایشن انٹیلجینس او اے جی کے مطابق عالمی ہوائی اڈوں کی مسافروں پر پابندی کی باوجود مئی میں اس ائیرپورٹ کو1,895,866  مسافروں نے استعمال کیا۔
دبئی ایئرپورٹ، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز پہلے سے چھین چکا ہے۔ 
عرب نیوزمیں شائع ہونے والی خبر کے مطابق یہ درجہ بندی مقررہ گنجائش پر مبنی ہے جس میں اس کا موازنہ کورونا وبا سے پہلے 2019 میں اسی مہینے میں مسافروں کی تعداد سے کیا گیا ہے۔
دو دیگر علاقائی ہوائی اڈے بھی اس لسٹ میں سر فہرست رہے جن میں استنبول کا اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ تقریباً 13 لاکھ کی گنجائش کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،  جبکہ دوحہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریباً ساڑھے بارہ لاکھ کی گنجائش ہے۔
او اے جی کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں مشرق وسطیٰ کے چار ہوائی اڈے سب سے مصروف رہے، جن میں سے تین قاہرہ کو جدہ، ریاض اور دبئی سے ملاتے ہیں۔
سعودی عرب میں، جدہ سے ریاض روٹ مئی میں 547,936  کی گنجائش کے ساتھ  مصروف ترین روٹ رہا۔

شیئر: