Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلتھ آئسولیشن کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد گرفتار، قید اور جرمانے کا سامنا

مکہ  میں 113، نجران میں 46 جبکہ حائل میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ہیلتھ آئسولیشن کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم جاری ہو سکتا ہے۔
مکہ  میں 113 ، نجران میں 46 جبکہ حائل میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا میں مبتلا 113 افراد کو ہاؤس آئسولیشن کا پابند بنادیا گیا تھا تاہم انہوں نےاس کی پابندی نہیں کی جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔  
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ ان میں سے ہر ایک پر دو لاکھ ریال تک جرمانے یا دو برس تک قید یا دونوں سزاؤں کا حکم جاری ہوسکتا ہے۔ 
حائل پولیس کے ترجمان طارق النصار نے بتایا کہ ریجن میں کورونا کے 12 ایسے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جو قرنطینہ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائےگئے انہیں حراست میں لے کر پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ قید اور جرمانے یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
 نجران پولیس کے ترجمان عبداللہ العشوی نے بتایا کہ کورونا کے 46 افراد قرنطینہ  کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے تھے۔ ان کے اس غیر ذمہ دارانہ عمل سے دیگر افراد بھی وبا میں مبتلا ہوسکتے تھے۔ انہیں گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: