Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد: روات کی آکسیجن سلنڈر فیکٹری میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

ترجمان کے مطابق سلنڈر دھماکہ سنیچر کی صبح 8 بجے کے قریب ہوا (فوٹو ریسکیو 1122)
اسلام آباد کے علاقے روات میں آکسیجن فلنگ فیکٹری میں دھماکے سے دو افراد ہلاک، جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق ’اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا روات میں ایک آکسیجن فلنگ فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہیں۔‘ 
ترجمان کے مطابق سلنڈر دھماکہ سنیچر کی صبح 8 بجے کے قریب ہوا جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔  
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث سلنڈر میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ کے بعد علاقے میں گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے جبکہ رسیکیو کا عمل جاری ہے۔  
 ترجمان کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
ہلاک شدگان کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی، جبکہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق راولپنڈی کے ضلع اٹک سے ہے۔

شیئر: