Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کار ایجنسیوں پر نئی پابندی، مشترکہ ای ایگریمنٹ پر عمل لازمی

’تاجیر‘ گیٹ کے ذریعے گاڑی کرائے پر دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے  رینٹ اے کار ایجنسیوں پر نئی پابندی عائد کی ہے ۔ مشترکہ ای ایگریمنٹ پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 
تمام رینٹ اے کار ایجنسیوں کو ’تاجیر‘ گیٹ کے ذریعے گاڑی کرائے پر مشترکہ معاہدے کے ذریعے دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نئی پابندی چار مراحل میں نافذ ہوگی۔  پہلا مرحلہ 25 جولائی 2021 سے شروع ہوگا۔ یہ (د) گروپ میں شامل رینٹ اے کار ایجنسیوں پر لاگو ہوگا۔
علاوہ ازیں ایسی ایجنسیوں پر بھی لاگو کیا جائے گا جن کی اس حوالے سے زمرہ بندی نہیں کی گئی اور ان پر بھی لاگو ہوگا جو ابھی تک رینٹ اے کار معاہدے ہاتھ سے تحریر کررہے ہیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دوسرا مرحلہ یکم ستمبر 2021 سے شروع ہوگا۔ یہ  (ج) گروپ میں آنے والی رینٹ اے کار ایجنسیوں پرلاگو ہوگا۔
 تیسرے  اور چوتھے مرحلے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس میں (ب) اور (الف) زمروں میں آنے والی رینٹ اے کار ایجنسیاں شامل ہوں گی۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اطمینان دلایا ہے کہ نئی پابندی کی بدولت تمام متعلقہ فریقوں کے حقوق محفوط ہوجائیں گے۔ مشترکہ معاہدے کے تحت ہر فریق کے حقوق و فرائض مقرر کردیے گئے ہیں۔

شیئر: