Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلح دہشت گرد گروہ قائم کرنے والے سعودی کو سزائے موت

دہشت گرد گروہ کے ذریعے بدامنی پھیلانے کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دمام شہر میں مسلح دہشت گرد گروہ قائم کرنے والے سعودی شہری کو منگل کو موت کی سزا دی گئی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں مزید کہا کہ ’سعودی شہری مصطفی آل درویش نے مسلح دہشت گرد گروہ قائم کرکے مملکت میں بدامنی پھیلانے اور سعودی قیادت کے خلاف بغاوت کے جرم کا ارتکاب کیا تھا‘۔ 
’ مسلح گروہ کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کو گھات لگا کر ہلاک کرنے، ہنگامے کرنے، انارکی پھیلانے، فرقہ وارانہ فتنے کی آگ بھڑکانے، بدامنی کے لیے بم بنانے کا پروگرام تیار کیا تھا‘۔
بیان کے مطابق ’کئی سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی تیاری شروع کردی تھی۔ سیکیورٹی فورس کو مطلوب ایک مفرور شہری سے رابطے میں تھا۔ بم بنانے اور استعمال کرنے کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہا تھا‘۔ 
وزارت داخلہ نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام اسے گرفتار کرکے فوجداری کی خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا۔
عدالت نے آل درویش پر الزامات ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنادی تھی جس کی توثیق پہلے فوجداری کی سپیشل اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا۔ 

 

شیئر: