Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد میں ایس او پیز کے ساتھ نماز جنازہ پڑھانے کی اجازت

مساجد میں نماز جنازہ مقررہ شرائط کے مطابق ہوگی(فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے چھوٹی اور بڑی تمام مساجد میں کورونا وبا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ جنازے لانے اور ان کی نماز پڑھانے کی اجازت دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ’ مساجد میں نماز جنازہ مقررہ شرائط کے مطابق ہوگی‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق آل الشیخ نے کہا کہ’ جنازے مسجد کے متعدد دروازوں سے لائے جائیں گے۔ کسی ایک دروازے سے نہیں جبکہ کوئی ایک جنازہ لانے لے جانے کے  لیے مسجد کا کوئی ایک دروازہ خاص ہوگا۔ میت کے رشتہ دار بھی مخصوص دروازے سے جنازہ مسجد میں لاسکیں گے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ مسجد میں تعزیت وصول کرنے کا خاص نظام ہوگا۔ میت کے رشتہ داروں اور تعزیت پیش کرنے والوں کے درمیان دو میٹر کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ 
بیان میں مزید کہا گیا کہ جنازے لانے اور ان کی نماز سے متعلق کارروائی کی نگرانی ایک سے زیادہ انچارج کریں گے۔ نمازیوں کو مقررہ ضوابط کے احترام کی پانبدی ان کے ذمے ہوگی‘۔
’جنازے کی نماز فرض نمازوں کے دوران نہیں ہوگی۔ الگ وقت میں جنازے مساجد میں لائے جائیں گے یا فرض نماز سے ایک گھنٹہ پہلے یا ایک گھنٹہ بعد نماز کے لیے جنازے مسجد لائے جائیں گے‘۔
انوہں نے کہا کہ ’ یہ بھی پابندی ہے کہ ایک وقت میں تین سے زیادہ جنازے مسجد میں نہیں لائے جاسکیں گے جبکہ نماز جنازہ کے وقت کورونا سے بچاؤ کے تمام انتظامات کرنا ہوں گے‘۔

شیئر: