Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت یمن میں 140 ٹن راشن پیکٹ تقسیم

شاہ سلمان مرکز یمن میں متعدد منصوبے شروع کیے ہوئے ہے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے صوبے تعز کے القاہرہ اور المظفر اضلاع میں معذوروں، عزت دار خاندانوں اور نقل مکانی کرنے والوں میں 140 ٹن 384 کلو گرام راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیں ان سے 7 ہزار  872 اہل یمن کو فائدہ ہوا۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق راشن پیکٹ القاہرہ ضلع کے چھ مقامات اور المظفر ضلع کے تیرہ مقامات اور المحوی علاقوں میں تقسیم کیے گئے۔ 
شاہ سلمان مرکز یمنی بھائیوں کے لیے متعدد انسانیت نواز منصوبے شروع کیے ہوئے ہے۔ راشن پیکٹوں کی تقسیم اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے۔  
خیال رہے کہ کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1556 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر پانچ بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: