Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں 12 افراد زہرخورانی کا شکار، کیفٹیریا سیل

کیفے ٹیریا سے خوراک کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیا گیا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں بلدیہ کی خصوصی ٹیم نے حائل شہر میں 12 افراد کے زہرخورانی کے شبہ میں ایک کیفٹیریا کو سیل کیا ہے۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق بلدیہ  کو اطلاع ملی تھی کہ حائل شہرمیں ایک فاسٹ فوڈ کے کیفٹیریا سے کھانے والے 12 افراد کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ 
اطلاع ملنے پر بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے فاسٹ فوڈ کے کیفے ٹیریا سے خوراک کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری بھیج دیا جبکہ کیفے ٹیریا کو لیبارٹری کا نتیجہ آنے تک سیل کردیا۔ 
دریں اثنا ریجنل بلدیہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کی نگران ٹیموں نے گزشتہ روز ریجن میں موجود اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی 838 دکانوں کے تفتیشی دورے کیے جہاں مختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔۔ 
ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں صفائی کے علاوہ متعلقہ ضوابط پرعمل نہ کرنا شامل تھا۔ 

شیئر: