Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 18 افراد زہر خورانی کا شکار، ریستوران سیل

فیصلہ وبائی کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مکہ میونسپلٹی نے 18 افراد کے زہر خورانی میں مبتلا ہونے پر العوالی محلے کے ایک مشہور ریستوران کو بند کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے ریستوران بند کرنے فیصلہ وبائی کمیٹی کی اس رپورٹ پر کیا جس میں تصدیق کی گئی تھی کہ 18 افراد کی زہر خورانی کا ذمہ دار ریستوران ہے۔ 
ریستوران ایک مہینے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ریستوران کے فرنٹ پر ایک انتباہ چسپاں ہے جس میں تحریر ہے زہر خورانی کے واقعے پر ریستوران سیل کیا گیا ہے۔
زہر خورانی کی ذمہ داری ثابت ہوجانے پر نہ صرف یہ کہ ایک ماہ کے لیے اسے بند کیا گیا ہے بلکہ اس دوران اس کی تشہیربھی ہوتی رہے گی۔ ریستوران پر جرمانے بھی لگائے گئے ہیں۔ 

شیئر: