Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہر خورانی کے دو ہزار سے زائد کیسز

گزشتہ برس 71 فیصد سعودی جبکہ 29 فیصد غیر ملکی زہرخورانی میں مبتلا ہوئے فائل فوٹو: ایس پی اے
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گذشتہ برس 2018 کے دوران زہر خورانی کے دو ہزار 191 کیسز ریکارڈ ہوئے ان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین تھی۔
سعودی عرب کے اخبار الوطن نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امور صحت کی نگران کمیٹی کی جانب سے آگاہی مہم کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ وزارت کو وبائی امراض کے حوالے سے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا تھا۔
وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زہر خورانی کے حوالے سے پیدا ہونے والے امراض سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت نے جامع پروگرام مرتب کیے۔ مختلف شہروں میں آگاہی مہم بھی شروع کی گئی۔

وزارت صحت کو وبائی امراض کے حوالے سے بڑے چیلنج کا سامنا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ برس 71 فیصد سعودیوں جبکہ 29 فیصد غیر ملکیوں کے زہر خورانی کے کیسز سامنے آئے۔ وبائی امراض میں مبتلا ہونے والے سعودیوں کا تناسب 79 فیصد جبکہ غیر ملکیوں کا 21 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثناء وزارت صحت کے طبی سروے کے مطابق وبائی امراض میں اضافہ سال کے آغاز میں ہوتا ہے۔ جولائی تک ان امراض میں کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ سال کے اختتام تک وبائی امراض ختم ہو جاتے ہیں۔
سروے میں مزید کہا گیا کہ عیسوی سال کے اعتبار سے نومبر میں وبائی امراض سب سے کم یا نہ ہونے کے برابر ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔

شیئر: