Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میوزک اقوام عالم کی زبان‘، جدہ میں پہلا میوزک فورم

منتخب فن کار سعودی میوزک اور گیت پیش کر رہے ہیں۔۰فوٹو العربیہ)
سعودی انجمن برائے ثقافت و فن جدہ نے ’میوزک اقوام عالم کی زبان‘ کے عنوان سے پہلا میوزک فورم شروع کیا ہے۔
اس میں 84 میوزک آئٹم شامل ہیں۔ بزنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی فورم کی سرپرستی کررہی ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن کے ڈائریکٹر محمد آل صبیح نے کہا کہ ’ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں 42 فن پارے رکھے گئے ہیں‘۔

’ایک نمائش کا بھی اہتمام ہے جس میں 42 فن پارے رکھے گئے ہیں‘۔( فوٹو العربیہ)

’20 میوزک آلات اور سعودی گلوکاروں کے بائیس گیتوں کا مجموعہ بھی خاص انداز سے پیش کیا جارہا ہے۔ اس کا سہرا تجریدی آرٹ کے فن کار منصور المطیری کے سر جاتا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ افتتاحی تقریب میں امریکہ، فرانس، پرتگال، فلپائن، مصر، شام اور سعودی عرب کے موسیقار شریک ہوئے‘۔
میوزک ٹیم نے سعودی عرب کے شاہی ترانے سے پروگرام کا آغاز کیا۔ میوزک کمیٹی کے سربراہ سعد الحارثی کی نگرانی اور میوزِک ماسٹر محمد عارف کی قیادت میں مختلف قسم کی موسیقی پیش کی۔

 سیمینار اور میوزک نائٹ کے عنوان سے بھی پروگرام ہورہے ہیں۔( فوٹو العربیہ)

انجمن کے ڈائریکٹر محمد آل صبیح نے بتایا کہ سیمینار اور میوزک نائٹ کے عنوان سے بھی  پروگرام منعقد ہورہے ہیں۔ منتخب فن کار سعودی میوزک اور گیت پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدہ شہر ماضی میں بھی آرٹ اور ثقافت کا مرکز تھا۔ آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ جدہ انجمن نے سعودی گیت اور میوزک کو ایک چھت تلے اکٹھا کردیا ہے۔ 
انہو ں نے یہ بھی کہا کہ میوزک فورم، میوزک کا عالمی دن منا رہا ہے۔ سعودی عرب  میں عالمی معیار کی میوزک موجود ہے۔

شیئر: