Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی ترانہ اور میوزک بجانے والا روبوٹ

سعودی نوجوانوں نے اپنی ایجاد کو ’مائیسٹرو روبوٹ کا نام دیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
تین سعودی نوجوانوں نے پیانو پر میوزک بجانے اور سعودی قومی ترانہ پیش کرنے والا روبوٹ تیار کیا ہے۔ نوجوانوں نے مشرقی ریجن کے معروف شہر الظھران میں کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل کلچرل سینٹر (اثرا) میں اپنی ایجاد کا مظاہرہ کیا ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق تین سعودی انجینیئرز نے صرف ڈیڑھ ماہ کے اندر یہ روبوٹ تیار کیا ہے۔ 
سعودی انجینیئرز نے العربیہ چینل کے معروف پروگرام صباح العربیہ (صبح عرب) سے گفتگو میں کہا کہ  ہماری ٹیم جو ’روبوھجر‘ کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے۔ تین انجینیئرز پر مشتمل ہے۔ ڈیڑھ ماہ کے اندر نہ صرف یہ کہ روبوٹ ڈیزائن کیا بلکہ اس کی پروگرامنگ کرکے اسے تیار بھی کرلیا۔ 
سعودی نوجوانوں نے اپنی ایجاد کو ’مائیسٹرو روبوٹ کا نام دیا ہے۔  روبوٹ کےدو بازو ہیں اور اس کی انگلیاں انسانوں کی انگلیوں جیسی ہیں۔ اس کی پروگرامنگ اس انداز سے کی گئی ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہ منتخب میوزک بجا سکتا ہے بلکہ سعودی عرب کا قومی ترانہ بھی پیش کرسکتا ہے۔

شیئر: