Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

66 برس قبل جب شاہ عراق مملکت آئے

شاہ عراق کا دمام بندرگاہ پرشاندار استقبال کیا گیا(فوٹو،ٹوئٹر)
  کنگ سعود فاؤنڈیشن نے 66  برس قبل مشرقی ریجن میں شاہ سعود کی جانب سے عراقی حکمراں شاہ فیصل  ثانی کے  شاندار استقبال کی تاریخی وڈیو جاری کی ہے- 
اخبار 24 کے مطابق 15 صفر 1376ھ کو ریاض سے دمام پہنچے تھے- اس موقع پر شاہ عراق کے استقبال کے لیے ان کے ہمراہ اس وقت کے سعودی ولی عہد شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز، شاہی خاندان کی اہم شخصیات اور عہدیدار بھی تھے- 
شاہی کاررواں ریاض سے  ڈیزل ٹرین پر سوار ہوکر دمام بندرگاہ پہنچا تھا جبکہ عراق کے فرمانروا شاہ فیصل ثانی سفید رنگ کے شاہی جہاز پر دمام آئے  تھے-
وڈیو میں  شاہی دستے نے انہیں پروٹوکول دیتے ہوئے دکھایا گیاہے - 
شاہ عراق کا سعودی فوجی بینڈ سے استقبال کیا تھا اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی-
شاہ سعود نے شاہ عراق کا استقبال مسکراہٹوں کے ساتھ کیا تھا- دونوں نے سعودی عرب اور عراق کے تعلقات پر سرکاری مذاکرات بھی کیے تھے۔
 

شیئر: