Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

66 برس قبل جب شاہ سلمان کو گورنر ریاض مقرر کیا گیا

شاہ سلمان کو17 اپریل 1955 کو گورنرریاض مقرر کیا گیا تھا( فوٹو اخبار24)
 شاہ سعود بن عبدالعزیز نے سے 66 برس قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز (جو اس وقت شہزادے تھے) کو ریاض کا گورنرمتعین کیا تھا۔ 
شاہ عبدالعزیز اکیڈمی کی جانب سے جاری قدیم تصویر کے ساتھ درج تحریر میں کہا گیا ہے کہ آج ہی کے دن یعنی 17 اپریل 1955 کو اس وقت کے گورنرریاض شہزادہ نایف بن عبدالعزیز نے بیماری کی وجہ سے استعفی دیا تو ان کی جگہ شاہ سعود بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض کا گورنر متعین کیا۔ 

شاہ سعود بن عبدالعزیز نے ریاض کا گورنر متعین کیا۔ (فوٹو اخبار 24)

واضح رہے شاہ سلمان نے 17 اپریل 1955 کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تقریبا 5 برس تک اس عہدے پر کام کیا۔
انہوں نے دسمبر 1960 کو عہدے سے استعفی دے دیا بعدازاں سابق شاہ سعود بن عبدالعزیز نے فروری 1963 کو شاہی حکم صادر کیا جس میں انہیں دوبارہ ریاض کا گورنر متعین کیا گیا تھا۔  

شیئر: