Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط : کمیونٹی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

 
ڈاکٹرز فورم کے ممبران ، پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے سیکریٹری جنرل اور دیگر کی شرکت،ڈاکٹر شہاب صدیقی نے تقریب کا اہتمام کیا
 
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
 
خمیس مشیط کی نمایاں شخصیات کے اعزازمیںڈاکٹر شہاب صدیقی نے عشائیہ تقریب کا اہتمام میاں سلیم کی رہائش پر کیا۔ڈاکٹرز فورم کے ممبران کے علاوہ پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے سیکریٹری جنرل سید عاصم حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہاب الدین صدیقی نے کہاکہ ہم سب پاکستانی ہیں، ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جو کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان ڈاکٹرز فورم کے چیئرمین ڈاکٹر جمیل مغل اور پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے سیکریٹری جنرل سید عاصم حسین شاہ کا خصوصی ذکر کرونگا جو کمیونٹی کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے تاہم قوم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے شرکاءسے اپیل کی کہ پاکستان میں امن وسلامتی اور استحکام کیلئے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو دشمنوں سے محفوظ رکھے۔
تقریب میں ارشد قدوائی، محمد یوسف، محمد اعجاز، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر میمن، ڈاکٹر نعیم قائم خانی، میاں سلیم، چوہدری یعقوب، میاں منیر،ڈاکٹر عمر فاروق اور دیگر نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: