ایمازون کے بانی اور معروف ارب پتی جیف بیزوس اور سابقہ نیوز اینکر و صحافی لورین سانچز کی شادی کی تقریبات اٹلی کے شہر وینس میں شروع ہو چکی ہیں لیکن اس موقعے پر ان کی شادی کا دعوت نامہ تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے۔
امریکی نیوز چینل اے بی سی نیوز کو حاصل ہونے والے دعوت نامے کی ایک جھلک نے آن لائن مذاق اور ٹرولنگ کا طوفان برپا کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چھ سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد جیف بیزوس اور لورین سانچز جمعے کو باقاعدہ شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔
مزید پڑھیں
-
ٹرمپ اور مسک کے تعلقات سے کوئی خطرہ نہیں: جیف بیزوسNode ID: 884339
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے شادی کے دعوت نامے کو آڑھے ہاتھوں لے رکھا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ جس قسم کی نفاست اور شائستگی کی توقع ایک ارب پتی سے کی جاتی ہے، اس دعوت نامے کا ڈیزائن اس کے بالکل برعکس ہے۔
سفید پس منظر پر گلابی اور نیلے رنگوں میں تتلیوں، پرندوں، پروں اور ٹوٹتے ستاروں کے کولاج کو سوشل میڈیا صارفین نے ’بدذوق‘ اور ’بدصورت‘ قرار دیا ہے۔
دعوت نامے میں مہمانوں سے تحائف نہ لانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
دعوت نامے کی عبارت میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم پرجوش ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ اس پُر مسرت موقعے پر شامل ہوں گے، ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ براہ کرم کوئی تحفہ نہ لائیں۔‘
جوڑے نے اعلان کیا کہ تحائف کے بجائے مہمانوں کی طرف سے وہ مختلف اداروں کو عطیات دیں گے، ’یونیسکو وینس آفس کو اس شہر کی ثقافتی وراثت کی حفاظت کے لیے، کورِیلا کو وینس کے قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے اور براہ راست وینس شہر کے لیے عطیات دیے جائیں گے۔‘
Jeff Bezos & Lauren Sanchez’s wedding invite unveiled by ABC News:
“Please, no gifts” pic.twitter.com/Gwaaqyd4f0
— Pop Crave (@PopCrave) June 24, 2025
دعوت نامے میں مزید لکھا ہے کہ ’اسجادوئی مقام نے ہمیں ناقابلِ فراموش یادیں دیں، ہمیں امید ہے کہ ان کوششوں اور آپ کی شمولیت کے ذریعے، وینس آنے والی نسلوں کے لیے بھی حیرت اور خوبصورتی کا ذریعہ بنا رہے گا۔‘
was the invitation made in microsoft paint? pic.twitter.com/BSykoc1ioo
— Elizabeth (@elizabethkaiixx) June 24, 2025
سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک نے دعوت نامے پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ دعوت نامہ مائیکروسافٹ پینٹ میں بنایا گیا تھا؟‘
That invite is atrocious. Onviously, money can’t buy taste or class.
— Mar Mac (@ConstantMarMac) June 25, 2025
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ دعوت نامہ بدترین ہے، صاف ظاہر ہے کہ دولت ذوق یا تہذیب نہیں خرید سکتی۔‘
Wow what an ugly announcemen/invitation. With all the money he has they could have at least done something pretty and classy. But I guess taking into consideration what she has done to herself with all plastic surgery, botox, fillers, etc.... I'm guessing that just isn't…
— Pamela C (@auntie_wombat) June 25, 2025
ایک اور نے تبصرا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا بدصورت دعوت نامہ، اتنے پیسے ہونے کے باوجود کوئی خوبصورت اور شائستہ چیز نہیں بنوا سکے؟‘
This invitation looks like a 11 year old made it @DoodlesTrks @JaysonAltons
— VK (@vjeannek) June 25, 2025
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’یہ دعوت نامہ ایسا لگتا ہے جیسے کسی 11 سالہ بچے نے بنایا ہو۔‘
شادی میں شرکت کےلیے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دنیا بھر سے مہمانوں کی اٹلی کے شہر وینس آمد کا سلسلہ جاری ہے۔