Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

84 برس قبل ریاض سے عازمین حج سفر کے لیے کہاں جمع ہوتے تھے؟

اس زمانے میں قافلے اونٹوں پر مکہ روانہ ہوتے تھے- (فوٹو الاخباریہ)
قدیم زمانے میں اہل ریاض حج پر جانے سے پہلے ’المبرز‘ نامی مقام پر جمع ہوتے تھے- یہاں سے ایک پرچم تلے قافلے کی شکل میں مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوتے تھے- 
الاخباریہ اور المرصد کے مطابق المبرز السلام محلے کے جنوب میں واقع ہے- یہ مقام السلام تفریح گاہ کے جنوبی گیٹ کے سامنے ہے- 
ریاض اور مضافات  کے عازمین حج  یہاں جمع ہوتے تھے- ماضی قریب تک اس جگہ کا نام ’القرینۃ‘ ہوا کرتا تھا- وہاں سے وہ اونٹوں پر سوار ہوکر مکہ کا رخ کیا کرتے تھے- اسے المبرز بھی کہا  جاتا ہے- 
رپورٹ کے مطابق المبرز سے حاجیوں کا آخری کاررواں 1358ھ میں نکلا تھا- یہ تقریبا 84 سال قبل کی بات ہے- اس کاررواں کی قیادت شاہ عبدالعزیز کے ایک دوست صالح بن ھدیان نے کی تھی جنہیں بعد میں الرماح کا گورنر بھی بنایا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: