Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نیوکلیئر سائیٹس کے معائنے کے معاہدوں کے حوالے سے ایران نے کوئی جواب نہیں دیا ہے‘

آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران نے ابھی تک اس کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اقوامِ متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے جوہری توانائی کے تنصیبات کے معائنے کے معاہدوں میں توسیع کے حوالے سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے ان معاہدوں کی میعاد جمعرات کو ختم ہوئی تھی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آئی اے ای اے کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اس معاملے پر ایرانی حکام کو 17 جون کو ایک خط لکھا تھا۔
’ایران نے ابھی تک نہ ہی اس خط کا کوئی جواب دیا ہے اور نہ ہی موجودہ معاہدوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے کچھ بتایا ہے۔‘
 

شیئر: