Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مونڈیال فٹبال ورلڈ کپ ایشین گروپ کے سیمی فائنل سعودی عرب میں

جاپان، آسٹریلیا اور چین نے کورونا کے باعث معذرت کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
مونڈیال فٹبال ورلڈ کپ کے لیے ایشین گروپ کے سیمی فائنل میچ سعودی عرب میں ہونے کا امکان ہے۔ مونڈیال ورلڈ کپ 2022 میں ہوگا۔ 
جاپان، آسٹریلیا اور چین کی جانب سے معذرت کے بعد مونڈیال فٹبال ورلڈ کپ کے لیے ایشین گروپ سیمی فائنل میچز کے انعقاد کے لیے کی سعودی عرب نے میزبانی کی پیشکش کی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق جاپان، آسٹریلیا اور چین نے کورونا وبا کی وجہ سے سیمی فائنل میچ کی میزبانی سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی اور ملک میں میچز کو ترجیح دیں گے۔ اپنے یہاں میچ  کا انعقاد نہیں کرسکتے۔ 
متحدہ عرب امارات نے بھی سعودی عرب کی طرح  اپنے گروپ کے میچ اپنے یہاں منعقد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔  
فیفا اور ایشین آرگنائزیشن تینوں ملکوں کی آرگنائزیشنوں سے مذاکرات کررہی ہیں۔ دوسری طرف میچز اسپانسر کرنے والی کمپنیوں نے کہا ہے کہ کروڑوں ڈالر کے نقصان کا عندیہ دیا ہے۔ 
 اگر جاپان، آسٹریلیا اور چین اپنے موقف پر قائم رہے تو ایسی صورت میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اپنے اپنے گروپوں میں شامل میچوں کی میزبانی کا موقع دیا جائے گا۔ 

شیئر: