Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رقم کی ادائیگی کے بعد حج پیکیج تبدیل نہیں ہو سکے گا‘

واحد طریقہ یہ ہے کہ بکنگ منسوخ کرکے دوبارہ بکنگ کرائی جائے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’فیس کی ادائیگی کے بعد پیکج تبدیل نہیں ہو سکے گا‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’ اگر سعودی عرب کے کسی شہر میں موجود داخلی معلم کے یہاں تمام بکنگ ختم ہو گئی ہو تو ایسی صورت میں عازم حج بکنگ کے لیے کسی اور شہر کے نام سے درخواست دے سکتا ہے‘۔
وزارت حج نے خاتون کے محرم کے اندراج کےحوالے سے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’محرم سے متعلق معلومات کا اندراج دو مرتبہ ہوتا ہے۔ پہلی مرتبہ محرم کی حیثیت سے اور دوسری مرتبہ رفیق سفر کی حیثیت سے۔ ہر دو صورتوں میں خاتون ہی اصل امیدوار شمار ہوگی‘۔
وزارت نے بتایا کہ ’رفیق سفر کا اضافہ صرف ایک بار ہوگا جبکہ بکنگ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رفیق سفر کا اضافہ نہیں کیا جاسکے گا‘۔
وزارت حج نے کہا کہ ’اگر حج امیدوار بکنگ اور رقم کی ادائیگی مککمل کرنے کے بعد پیکیج تبدیل کرنا چاہے گا تو یہ ممکن نہیں ہوگا۔ واحد طریقہ یہ ہے کہ بکنگ منسوخ کرکے دوبارہ بکنگ کرائی جائے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی عرب کے کسی بھی شہر سے مکہ کے سفر کے لیے امیدوار حج کمپنی سے تفصیلات معلوم کریں‘۔

شیئر: