Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی والد اور سعودی ماں کے بچوں کے لئے فوائد کا نیا نظام

سعودی بیوی کو غیر سعودی شہری سے شادی کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے معاشرتی تحفظ کے نظام نے غیر ملکی والد اور سعودی ماں کے بچوں کو ریاستی فوائد کی فراہمی کے لئے اپنی شرائط کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اہلیت کی شرائط کے آرٹیکل 6 کا جمعہ کو اعلان کیا گیا جس کے تحت غیر سعودی بچوں کو اس وقت تک اپنی سعودی والدہ کی پنشن سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہو گی جب تک کہ وہ بیوہ یا مطلقہ نہ ہو۔

معاشرتی تحفظ کے نظام نے اپنی شرائط کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

غیر ملکی شوہر کی سعودی بیوی کو غیر سعودی شہری سے شادی کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے لئے مملکت میں مستقل رہائش رکھنا ضروری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ پنشن کی تاریخ سے قبل سال میں مسلسل تین ماہ یا غیر مسلسل تین مختلف مہینوں سے زیادہ مملکت سے باہر مقیم نہ رہتی ہو۔
معذور افراد ، یتیم اور یتیم بچوں والی بیوہ خواتین جو ٹرانسپورٹ پاسز کی سہولت رکھتے ہوں، وہ بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے ٹرانسپورٹ پاسزکارآمد ہوں اور معذوری بھی ثابت شدہ ہو۔

اس سے متعلق اہلیت کی شرائط کے آرٹیکل 6 کا  اعلان جمعہ کو کیا گیا۔ (فوٹو سوشل میڈیا)

وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی کو  درخواست  دہندہ کو درخواست کی تاریخ سے 20 دن کے اندر اپنے فیصلے کے بارے میں مطلع کرنا ہوگا اور  درخواست مسترد ہونے کی صورت میں وجوہ کی نشاندہی کرنی ہوگی۔
اگر مذکورہ مدت درخواست سے متعلق فیصلے یا اس کے مسترد ہونے کی وضاحت کے بغیر ختم ہوجائے تو درخواست گزار آخری تاریخ ختم ہونے کے 30 دن کے اندر کمیٹی کو شکایت کرنے کا حقدار ہوگا۔
 

شیئر: