Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کے غیر ملکی شوہروں کا کیا ہوگا؟

طائف ۔۔۔۔سونے اور زیورات کی دکانوں پر سعودی خواتین کے غیر ملکی شوہروں کی ملازمت کے موضوع پر وزارت محنت و سماجی بہبوداور انسپکٹرز کے درمیان ٹھن گئی۔ سعودی خواتین کے غیر ملکی شوہروں نے شکوہ کیا ہے کہ وہ قانون کے مطابق طائف میں زیورات کی دکانوں پر کام کررہے تھے ۔ قانون نے اس کی اجازت دی ہے اس کے باوجود وزارت محنت کے انسپکٹرز نے چھاپے مارکر انہیں مذکورہ دکانوں پر کام کرنے سے روک دیا۔ایک سعودی خاتون کے غیر ملکی شوہر نے سبق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 3برس سے زیورات کی دکان پر کام کررہا ہے۔ مقامی خاتون کا شوہر ہے ۔ انسپکٹرز اسے کام کرنے سے روک رہے ہیں۔ یہ عجیب و غریب تضاد ہے ، اس کا ازالہ ضروری ہے۔ سعودی خواتین کے غیر ملکی شوہروں نے وزارت محنت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرکے اس حوالے وضاحتی بیان جاری کرے۔

شیئر: