Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھائی ماہ میں 131 چیتے ہلاک

نئی دہلی .... 2017ءشروع ہونے کے بعد سے اب تک ہند بھر میں 131چیتوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان میں 40فیصد چیتے غیر قانونی شکاریوں نے ہلاک کئے۔ جنگلی حیات کے بارے میں کارکنوں کاکہناہے کہ حکام کی توجہ اب صرف ببر شیر کے تحفظ کی جانب ہے ۔ انہیں چیتوں کا بھی تحفظ کرنا چاہئے۔ وائلڈ لائف پروٹیکشن سوسائٹی آف انڈیا کا کہناہے کہ شکاریوں نے 53چیتوں کا غیر قانونی شکار کیاجبکہ 78چیتے حادثات یا طبعی موت مرے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں اتراکھنڈ میں ہوئیں جہاں 31چیتے مارے گئے۔ اسکے بعد مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں 14،14چیتے ہلاک کئے گئے۔ ہماچل پردیش میں 13، کرناٹک میں 10اور راجستھان میں 8چیتوں کو ہلاک کیا گیا۔ پروگرام کے مینجر کا کہنا ہے کہ چیتوںکی غیر قانونی تجارت اب تک جاری ہے

شیئر: