Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 200 افراد گرفتار

گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں الشرقیہ  پولیس نے ہیلتھ آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 200 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں بیرون مملکت سے آنے والے ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق الشرقیہ پولیس کے ترجمان محمد الشہری نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگراں کمیٹی کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ 
پولیس ترجمان نے کہا کہ گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
یاد رہے کہ ہوٹل قرنطینہ اور ہیلتھ آئسو لیشن کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے۔ اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہوتی ہے۔

شیئر: