Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لیبارٹری بند

’تفتیشی دورے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ لیبارٹری میں حفاظتی تدابیر کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن محکمہ صحت نے ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر ایک مشہور نجی لیبارٹری کو سربمہر کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’اپنے ماتحت طبی اداروں کی نگرانی اور تفتیشی دوروں کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ لیبارٹری میں حفاظتی تدابیر کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں‘۔
’وزارت صحت اور وزارت داخلے کے مقرر کردہ ضابطوں کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہوئی ہے‘۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ’ایس او پیز کی پابندی تمام سرکاری و نجی اداروں سمیت افراد پر بھی لازمی ہے‘۔
’کوئی بھی ادارہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا خواہ وہ کتنا مشہور کیوں نہ ہو یا اس کا بڑا نام ہو اسے فوری طور پر بند کردیا جائے‘۔
محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’جس طرح وزارت صحت کی تفتیشی ٹیمیں دکانوں، بازاروں اور شاپنگ مالز کا تفتیشی دورہ کرتی ہیں اسی طرح وزارت صحت کے ماتحت کام کرنے والے صحت اداروں کے بھی تفتیشی دورے ہوتے ہیں‘۔
’جہاں عام دکانوں کو ایس او پیز کا پابند کیا جاتا ہے وہاں صحت کے متعلق اداروں کو اس کی زیادہ پابندی کرنی چاہئے‘۔

شیئر: