Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں میں ایس او پیز کے ساتھ  قربانی کرنے کی اجازت

شہری اورغیرملکی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔(فوٹو العربیہ) 
سعودی عرب میں مکہ میونسپلٹی نے عید الاضحی کے دوران پرائیویٹ کیٹرنگ اداروں کو قربانی کرنے کی اجازت دی ہے۔
عید الاضحی کے موقع پر مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا ہے کہ عید الاضحی اور اگلے تین روز کے دوران کیٹرنگ ادارے اور سلاٹر ہاؤس میں قربانی کی زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے گی تاہم وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری  امور کے مقرر کردہ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
مکہ میونسپلٹی نے انتباہ کیا کہ قربانی کرنے والوں اور سلاٹر ہاؤس نیز کیٹرنگ اداروں سے مقررہ ضوابط کی پابندی کی بابت اطمینان حاصل کرنے کے لیے انسپکٹرز تفتیشی دورے کریں گے جبکہ بکرا منڈیوں کی بھی نگرانی ہوگی۔
یاد رہے کہ مکہ میونسپلٹی نے سلاٹر ہاؤس اور کیٹرنگ اداروں پر حفظان صحت کی متعدد پابندیاں لگائی ہیں۔ ایک پابندی یہ ہے کہ جانوروں کا ڈاکٹر موجود ہو۔ وہ اس بات کا اطمینان حاصل کرے کہ جانور امراض سے پاک تھا۔  
علاوہ ازیں سلاٹر ہاؤس اور کیٹرنگ ادارے کے حوالے سے جو شرائط ہیں ان کی پابندی کا بھی اطمینان کیا جائے گا۔ کیٹرنگ اداروں اور سلاٹر ہاؤس کے موثر لائسنس بھی چیک کیے جائیں گے۔ 

عید الاضحی کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔( فائل فوٹو اے ایف پی)

علاوہ ازیں تبوک ریجن کی بلدیہ نے عید الاضحی کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔
میئرانجینئردرویش علی آل محفوظ نے میونسپلٹی کے تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ قربان گاہوں کی نگرانی کے لیے جامع حکمت عمل مرتب کریں تاکہ مقررہ ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق میئرتبوک نے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحی کے حوالے سے مقررہ ضوابط پرسختی سے عمل درآمد یقینی بنایاجائے خاص کر مذبح  کی نگرانی سخت کی جائے۔

 

 

شیئر: