Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدرعارف علوی کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون مستحکم بنانے پر زور

سعودی سفیر نے جمعہ کے روز صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی (فوٹو: ریڈیو پاکستان)
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روز ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
صدر مملکت سے ملاقات کے بعد سعودی سفیر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اج مجھے پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی صاحب سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی، ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے عمدہ دوطرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔’

شیئر: