امارات سے آنے والی پروازوں میں گنجائش بڑھانے کا اعلان
’آج ہفتہ اور کل اتوار کو امارات سے آنے والی پروازوں میں گنجائش بڑھانے کا اعلان ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ایئرلائن کی امارات سے آنے والی پروازوں میں مسافروں کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن نے کہا ہے کہ ’آج ہفتہ اور کل اتوار کو امارات سے آنے والی پروازوں میں گنجائش بڑھانے کا اعلان کیا جا رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی شکلوں کے باعث امارات، ایتھوپیا اور ویٹنام سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
علاوہ ازیں افغانستان سے بھی آنے والی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے فیصلے کا نفاذ کل اتوار کو رات 11 بجے سے ہوگا۔