Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا صومالی لینڈ میں روزگار سپورٹ ورکشاپ

گریجویٹس نے ڈپلوما اور سامان حاصل کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے صومالی لینڈ میں خواتین اور نوجوانوں کے لیے روزگار سپورٹ ورکشاپ کا اختتام کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ جوبا لینڈ اور صومالی لینڈ میں بے گھر ہونے والی خواتین اور بچوں کے مربوط تحفظ کو بڑھانے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔
افریقہ میں کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر برانچ کے ڈائریکٹر یوسف الرحمہ نے بتایا کہ متعدد مرد اور خواتین تربیت یافتہ کمپیوٹر کورسز، پلمبنگ، بجلی، سلائی اور بخور مینوفیکچرنگ میں گریجویٹس ہیں۔
گریجویٹس نے ڈپلوما اور سامان حاصل کیا تاکہ وہ ورکشاپس کے دوران سیکھے ہوئے پیشوں کو اپنا کر اپنے خاندان والوں کے لیے آمدنی کا ایک ذریعہ بن سکیں۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی فیلڈ ٹیم نےعدن یونیورسٹی میں تعلیمی لیبارٹریوں کیعمارت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے مالی اعانت اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر  کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی فیلڈ ٹیم کو بحالی کے کام کے بارے میں بریف کیا گیا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی فیلڈ ٹیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل جدید تعلیمی لیبارٹریوں کی تکنیکی وضاحتوں کے مطابق کوشش کو دگنا کرنے اور کام کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا  تاکہ وہ لیبارٹریوں سے مرد،خواتین طلبہ اور فیکلٹی ممبروں کا بھر پور فائدہ یقینی بنائیں۔

شاہ سلمان مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔( فائل فوٹو ایس پی اے)

اس منصوبے کا مقصد بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں دو ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین طالب علموں کے لیے صحت کی لیبارٹریوں کے تعلیمی پروگراموں کے معیار کو بہتر بناناہے۔
اس کے علاوہ اس کا مقصد مرد اور خواتین طالب علموں اور فیکلٹی ممبروں کی مدد کے لیے تعلیمی اوزار اور آلات کی فراہمی، میڈیکل کیڈروں کو ضروری مہارت مہیا کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ وہ گریجویشن کے بعد اعلی کارکردگی سے دوائیوں کی مشق کرسکیں۔
واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نےاب تک دنیا کے 68 ممالک میں مختلف قسم کے 1616 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.3 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

شیئر: