Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے یمن، سوڈان اور نائیجریا میں امدادی منصوبے جاری

کنگ سلمان سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)
ایمرجنسی سینٹر فار ایپیڈیمک نے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکے تعاون سے یمن کے حجة گورنریٹ میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس سینٹر نے ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 910 مریضوں کو طبی خدمات فراہم کیں۔
رجسٹریشن اور سکریننگ ڈیپارٹمنٹ میں 904 مریض،محکمہ آبزرویشن میں 62 مریض جبکہ ایپی ڈومیولوجیکل یونٹ میں 904 مریض آئے۔
محکمہ صحت  نے بھی 267 مریضوں کو دیکھا جبکہ مریضوں کے ریفرل ڈیپارٹمنٹ نے 11 مریضوں کی خدمت کی۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے سوڈان میں وائٹ نیل ریاستوں میں ضرورت مند خاندانوں میں چار ہزار 830  راشن پیکٹ تقسیم کیے جس سے تقریباً 29 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے نائیجیریا کے شہر کانو میں اندھے پن کا مقابلہ کرنے کے لیے رضاکارانہ طبی مہم پر عمل درآمد کیا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی میڈیکل ٹیم نے ایک ہفتے میں آنکھوں کے  تین ہزار 3129  مریضوں کا معائنہ کیا، 400 کی سرجری کی، دو ہزار 665 نسخے اور ایک ہزار 075 شیشے فراہم کیے۔
یہ مملکت کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے بصیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے متعدد ممالک میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے ضروری طبی نگہداشت مہیا کرنا۔

یمن میں ایک ہفتے کے دوران ایک ہزار 910 مریضوں کوخدمات فراہم کیں۔(فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 68 ممالک میں مختلف قسم کے 1616 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.3 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 363 ملین ڈالر، شام میں 305 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 203 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ خوراک پروگرام، بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی فنڈ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔

شیئر: