Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے متعلق وزارت صحت کی پریس کانفرنس

’پریس کانفرنس کا آغاز 3 بجکر 35 منٹ پر ہوگا، ترجمان تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں اتوار گیارہ جولائی کو کورونا کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی خطاب کریں گے۔
کورونا کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس کا آغاز 3 بجکر 35 منٹ پر ہوگا جس میں وزارت کے ترجمان تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔
علاوہ ازیں وبا کی عالمی صورتحال، ملکی سطح پر انسداد کی کوششیں، تازہ ترین اعداد و شمار اور ویکسین کے حوالے سے پیشرفت پر آگاہی دیں گے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں کے علاوہ عام شہری و غیر ملکی بھی ٹوئٹر پر خصوصی ہیش ٹیگ کے ذریعہ سوال کرسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روزکورونا کے ایک ہزار 177 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 516 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
اسی اثنا میں کورونا کےباعث مزید 16 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 963 ہو گئی ہے۔

شیئر: