Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا میں مبتلا شہری کی انڈونیشیا سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقلی

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منتقلی کی ہدایت کی تھی( فوٹو سبق)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے انڈونیشیا میں موجود سعودی شہری کو ایئرایمبولینس کے ذریعے سعودی عرب لایا گیا ہے۔ 
ویب نیوز سبق کے مطابق سعودی شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہے اس کی حالت کافی خراب تھی جس پرولی عہد محمد بن سلمان نے خصوصی احکامات صادر کرتے ہوئے شہری کو سعودی عرب لانے کی ہدایت کی۔ 

کورونا میں مبتلا 90 افراد کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت پہچایا جاچکا ہے۔(فوٹو سبق)  

خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے 18 گھنٹے کی مسلسل پرواز سے شہری کو انڈونیشیا کے شہرجکارتہ سے ریاض لایا گیا۔ ایئرایمبولینس کے ذریعے مریض کو منتقل کرنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف مقامات سے کورونا وائرس میں مبتلا 90 افراد کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت پہچایا جاچکا ہے۔  
کورونا کے مریضوں کو منتقل کرنے کےلیے وزارت صحت کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں ۔ فضائی ایمبولینس کے عملے کو خصوصی لباس فراہم کیا جاتا ہے جبکہ مریض کو منتقل کرنے کےلیے بھی ایئر بیک خصوصی طور پرمہیا کیاجاتا ہے جس میں اکسیجن کا انتظام ہوتا ہے۔  

شیئر: