Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں

صحتی ایپ کے ذریعے دوسری خوراک کے لیے اندراج کرایا جائے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک سعودی عرب میں 20 ملین افراد کو کورونا ویکسین  دی گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ’ 2 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں اب تک دی جاچکی ہیں‘۔
وزارت صحت کے مطابق ’ مملکت میں587 سینٹرز کے ذریعے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ویکسین دی جارہی ہے‘۔

پیر کو نئے کورونا  کے 1244 مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

کورونا ویکسین کی دوسری خوراک ہر عمر کے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صحتی ایپ کے ذریعے دوسری خوراک حاصل کرنے کے لیے اندراج کرایا جائے۔
جو لوگ اب تک کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں وہ پہلی فرصت میں دوسری خوراک کے لیے صحتی اور توکلنا ایپ کے ذریعے تاریخ لیں۔  
یاد رہے کہ  پیر کو نئے کورونا وائرس کے 1244 مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ 1523 صحت یاب ہوئے ہیں۔

شیئر: