Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داغستان: جھولے سے گرنے والی لڑکیاں یقینی موت سے بچ گئیں

سب کچھ اچانک ہوا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا- (فوٹو اخبار 24)
6 ہزار فٹ کی بلندی پر جھولے سے دو لڑکیوں کو گرتے ہوئے دیکھ کر موقع پر موجود لوگ دم بخود رہ گئے  
اخبار 24 کے مطابق دو لڑکیاں 6.3 ہزار فٹ کی بلندی پر نصب جھولے میں بیٹھی جھول رہی تھیں- داغستان کے سیاحتی علاقے میں پیش آنے والے ہیبتناک مناظر دیکھ کرلوگوں کی سانسیں رک گئی-  
جھولے سے لڑکیوں کے گرنے  کے منظر پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا- لڑکیوں کا ایک دوست جھولا جھلا رہا تھا-  

سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوگئی ہے- (فوٹو اخبار 24)

وڈیو کلپ میں  نظر آرہا ہے کہ جھولے  کا ایک کونا اچانک ٹوٹ گیا جس پر دونوں لڑکیاں جھولے سے گر گئیں- یہ منظر دیکھ کر موقع پر موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئیں-  
مقامی حکام نے سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ وائرل ہوتے ہی تحقیقات شروع کردی-   
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ  کھڈ کے نچلے حصے میں موجود تختہ لڑکیوں کا سہارا بن گیا اور اسکی موجودگی کی وجہ سے دونوں یقینی موت سے بچ گئیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: