Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی شعبے میں سعودیوں کو روزگار دلانے کے لیے کوششیں تیز

سعودی شہریوں کی تربیت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا رہا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے سعودی شہریوں کی تربیت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ھدف) نے کہا ہے کہ اس نے 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران نجی شعبے میں ایک لاکھ 42 ہزار شہریوں کے روزگار کو سپورٹ کیا۔
سعودی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ نے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ میں یہ بھی کہا کہ اس کی سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں 59 فیصد خواتین تھیں۔
سعودی ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ کے مطابق درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے روزگار سپورٹ سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔  
سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک صالح الجسیر نے قومی افرادی قوت میں مہارت کو بڑھانے کے لیے اس ہفتے سعودی لاجسٹک اکیڈمی کا افتتاح کیا ہے۔
یہ اکیڈمی سات شعبوں میں سعودیوں کے لیے مختص ہےجن میں پوسٹل لاجسٹک سروسز، سمندری اور بندرگاہوں کی نقل و حمل، بین الاقوامی تجارت،جہاز رانی اور برآمد،لینڈ ٹرانسپورٹ،ای کامرس، ویئر ہاؤس مینجمنٹ اورایئر ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک صالح الجسیر نے کہا ہے کہ وزارت نے نجی شعبے کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جنھوں نے اس اکیڈمی کے گریجویٹس میں سے 350 ٹرینیز کو ملازمت دینےکا عہد کیا ہے۔
ایک اور انیشیٹوعوامی اداروں اور کمپنیوں میں آپریشن اور بحالی کے معاہدوں کو مقامی بنانا چاہتا ہے جس میں مملکت اپنے سرمائے کا کم از کم 51 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔

سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں 59 فیصد خواتین تھیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اس انیشیٹو کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو سال قبل مئی 2021 کے اختتام تک اس انیشیٹو کے آغاز کے بعد سے اب تک اس شعبے کے اداروں میں 71 ہزار سے زیادہ شہری ملازم تھے۔
سعودی امپلائمنٹ حکام نے اس ماہ کے شروع میں وسیع تر لوکل لائزیشن پش کے سلسلے میں آپریشنز اور دیکھ بھال کے کرداروں کے لیے کم سے کم تنخواہیں مقرر کیں۔
سعودی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے 7 جولائی کو کہا تھا کہ عوامی آپریشنز اور دیکھ بھال میں کام کرنے والے سینئیر مینیجرز کم از کم نو ہزار ریال تنخواہ کے مستحق ہیں۔

شیئر: